صوبائی وزیر زکوة و عشر آج زراعت ہاﺅس میں کانفرنس میں شرکت کرینگے
لاہور(وقائع نگار)صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران آج بوقت 11:00بجے صبح زراعت ہاﺅس ڈیوس روڈلاہور کے کانفرنس ہال میں لاہور ڈویژن کے صوبائی ، ضلعی اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان میں مستحقین کے مفت علاج معالجہ و ادویات کی فراہمی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کریںگے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیرخوراک بلال یاسین،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، رکن قومی اسمبلی وصدر پی ایم ایل( این) پرویز ملک اور رکن پنجاب اسمبلی و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔