پاکستان میں نفاذِ شریعت مصطفےٰﷺ ہی امن کی ضمانت بن سکتا ہے، عرفان مشہدی

پاکستان میں نفاذِ شریعت مصطفےٰﷺ ہی امن کی ضمانت بن سکتا ہے، عرفان مشہدی

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نفاذِ شریعت مصطفےٰﷺ ہی امن کی ضمانت بن سکتا ہے، یہ دنیا کا واحد نظامِ ہے جس سے استحصال سے پاک معاشرہ وجود میں آسکتا ہے، قوم دہشت گردوں کے ساتھ این آر او کی شکل میں ہونے والے کسی معاہدہ کو قبول نہیں کرے گی، آگ اور خون کا وحشیانہ کھیل کھیلنے والے شریعت کے پرچم کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روزلا ہورمیں مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے اجلاس سے خبظاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پنجاب کے ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری ،لاہور کے امیر علامہ فاروق ضیائی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔سید عرفان مشہدی نے مزید کہاکہ طالبان ہتھیار پھینک کر پاکستان کو کمزور کرنے کی امریکہ اور بھارت کی سازشیں ناکام بنائیں، ڈرون حملوں میں کمی خوش آئند ہے لیکن ڈرون حملوں سے مکمل اجتناب ناگزیر ہے۔ دہشت گردی میں ملوث تیسری قوت کو بے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ نظامِ مصطفی کو پس ِ پشت ڈال کر آئین سے انحراف کیا جا رہا ہے۔ شرعی قوانین کا نفاذ اسلامی ریاست کی اوّلین ذمہ داری ہے۔ امن عمل کی کامیابی کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -