نظام عدلِ اجتماعی قائم کئے بغیرامن و امان قائم نہیں ہو گا،ملی مجلس شرعی

نظام عدلِ اجتماعی قائم کئے بغیرامن و امان قائم نہیں ہو گا،ملی مجلس شرعی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ جب تک پورے پاکستان میں اسلام کا نظام عدلِ اجتماعی قائم نہیں ہو جاتا امن و امان قائم نہیں ہو گا ۔،طالبان پاکستان بھی مکمل طور پر سیز فائر کر ےں اور فریقین یہ عزم کر لیں کہ آئین پاکستان میں جو اسلامی دفعات ہیںجن دفعات پرتمام مکاتب فکر کے سربراہان کے دستخط بھی ہیں انہیں پوری طرح بروے عمل لایا جائے گا اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کی جائے، ان خیالات کا اظہارملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا راغب حسین نعیمی،مولانا امیر حمزہ،حافظ عبدالغفارروپڑی،مولانا امجد خان،مولانا حسین اکبر سمیت دیگر نے ایک اہم اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ انتظامیہ اُن پر پوری طرح عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کر لے تو پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اور پاکستان قائم و دائم ہی نہیں رہے گا بلکہ مضبوط و مستحکم بھی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیئے امن کا قیام ضروری ہے ہر کوئی بحرانوں کے خاتمے کی خواہشیں تورکھتا ہے لیکن اس حوالے سے اقدام کر نے کے لیئے تیار نہیں ہیں تو مسائل اور بحران کیسے حل ہوں گے ؟ہر مشکل اور بحرانو ںکا حل اللہ کے آخری رسول لے کر آئے ہیں لیکن اس نظام پر عمل کر نے کےلئے کوئی تیار نہیں ہوتا۔