لائیو سٹاک کے چھاپے ، غیر معیاری 865 کلو گرام سے زائد گوشت تلف کردیا گیا

لائیو سٹاک کے چھاپے ، غیر معیاری 865 کلو گرام سے زائد گوشت تلف کردیا گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ،چو ہدری ارشد جٹ کی سربراہی میں ڈسٹرک لائیو سٹاک آفیسر غلام حسین بھٹہ و دیگر عملے نے گزشتہ روز شہر کے مختلف حصوں میں چھاپے مار کر بیمار ، مردار اور لاغر جانوروں کا غیر معیاری 865 کلو گرام سے زائد گوشت قبضے میں لے کر جدید سلاٹر ہاﺅس لاہور میٹ پروسیسنگ کمپلیکس کے انسینیٹر یونٹ میں جلا کر ضائع کر دیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری ارشد جٹ کا کہنا تھا کہ ہے اور بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت بیچنے والوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لاہور میٹ پروسیسنگ کے حکومت شہریوں کو معیاری گوشت کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر اقدامات کر رہیعلاوہ شہر کے تمام سلاٹر ہاﺅسسز بند کر چکی ہے لہذا تمام قصاب صرف حکومت کے منظور شدہ سلاٹر ہاﺅس کا معیاری گوشت بیچنے کے پابند ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -