نواز شریف پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں ،عرفان دولتانہ

نواز شریف پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں ،عرفان دولتانہ

  

لاہور( پ ر)مسلم لےگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں عنقریب ملک میں نہ صرف امن قائم ہو جائے گا بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ایسی ترغیبات دیں گے کہ پاکستان میں صنعتوں کا جال بچھ جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ حکومت کو بلیک میل کر کے فلاحی کاموں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے پنجاب میں بڑے بڑے ترقیاتی پرجیکٹ کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات ایک کر دیا ابھی بھی وہ بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں وہ دوسرے صوبوں کے لئے مثال بن گئے ہیں، دوسرے صوبوں کو بھی میاں شہباز شریف کی تقلید کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -