ٹھیکدار کے کارندوں کے شہریوں سے جھگڑامعمول

ٹھیکدار کے کارندوں کے شہریوں سے جھگڑامعمول

  

 لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے اسٹیشن اور اسکے گردونواح سے گاڑیاں اٹھانے اور شہریوں کی تذلیل کرنے پر ٹھیکدار اورشہریوں میں لڑائی جھگڑامعمول بن گئے ہیںبتایا گیا کہ جب ناجائز طورپر شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے اور ان کی موٹرسائیکلیں اٹھالی جاتی ہیں توبعض متاثرہ شہری طیش میں آجاتے ہیں اور اپنے حق کے لئے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ٹھیکیدار سمیت اس کے کارندے لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں اور متاثرہ شہری جو پہلے ہی ان کے ظلم کا شکار ہوا ہوتا ہے اسے مذید تشدد کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کرنے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -