تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرکے بنائی جانے والی 6 عمارتیں مسمار

تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرکے بنائی جانے والی 6 عمارتیں مسمار

  

لاہور( اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاﺅن پلاننگ ونگ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے گزشتہ روز ٹاﺅن شپ اور جوہر ٹاﺅن میںآپریشن کر کے چھے مقامات پر تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی عمارتیں مسمار کر دیں-ٹاﺅن شپ میں پلاٹ نمبر ون فور سی ٹو پر غیر قانونی تعمیر شدہ پلر‘پلاٹ نمبر544ٹو بی ٹو پر تین دکانیں اور پلاٹ نمبر 363سکس ڈی ٹو پر غیر قانونی تعمیر شدہ ہال مکمل طور پرمسمار کردئیے گئے - جوہر ٹاﺅن میں پلاٹ نمبر391ایف بلاک پر غیر قانونی قائم شدہ مارکی (شادی ہال)‘پلاٹ نمبر ون بلاک ایم پر تعمیر شدہ غیر قانونی فرسٹ فلور اور پلاٹ نمبر503 اور504بلاک جی فور پر تعمیر شدہ دکانیں مکمل مسمار کر دی گئیں-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -