شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں اٹھائے جانے کا نوٹس لیا ہے،ملک شہباز

شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں اٹھائے جانے کا نوٹس لیا ہے،ملک شہباز

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن ملک شہباز ببر نے اس صورتحال پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کی طرف سے جوحدود سے تجاوزکی گئی ہے اور شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں اٹھائی گئی ہے اس کا نوٹس لیا ہے اس سلسلے میں ٹھیکیدار کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے اگر تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو ٹھیکہ منسوخ کردیا جائے گا ۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اس طرح کے نوٹس تو انہیں پہلے بھی جاری کئے جاتے رہے ہیں مگر کو ئی ایکشن نہیں ہوا تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران جیسے ہی شکایت آئی میں نے وضاحتی نوٹس جاری کردیا ہے اس پر ایکشن ہوگا شہریوں کو تنگ کرنے پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -