ٹھیکیدارمافیالفٹر کانمبر تک نہیں لگاتا

ٹھیکیدارمافیالفٹر کانمبر تک نہیں لگاتا

  

 لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ کی مبینہ آشیر آباد کے نتیجے میں ٹھیکیدارمافیالفٹر پر نمبر تک نہیں لگایا ۔بتایا گیا کہ قانون کے مطابق لفٹر کی رجسٹریشن ہوتی ہے اور اس کوبھی باقاعدہ نمبر لگتا ہے لیکن ٹھیکیدار بااثر ہونے کی وجہ سے لفٹر پر نہ تو نمبر پلیٹ لگاتا ہے اور نہ ہی عام شہریوں سے لڑائی جھگڑے سے گریز کرتا ہے ۔لفٹر پر نمبر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو یہ اندازہ لگانے میں شدید دشواری کا سامنا لگا رہتا ہے کہ یہ لفٹر اہلکار جعل ساز ہے یا اصلی،ذرائع نے بتایا کہ لاہور ڈویژن ریلوے انتظامیہ کو لفٹرپر نمبر نہ لگنے کے بارے میں علم ہے لیکن اس کے باوجود وہ کارروائی نہیں کررہے ہیں اس کے پس پردہ مقاصد کا صیحح علم ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ہی ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -