56 نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کےلئے رپورٹ طلبکر لی

56 نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کےلئے رپورٹ طلبکر لی

  

لاہور(وقائع نگار)پنجاب حکومت نے 216 نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کے بعد بقیہ 56 نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی - واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 216 نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن میں 56 نائب قاصدوں کو اس بنا پر ریگولر کرنے کے احکامات جاری نہ کئے گئے تھے کہ ان کے کاغذات کی تکمیل نامکمل تھی-جس پر پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ بقیہ رہ جانے والے 56 نائب قاصدوں کو بھی دوسرے نائب قاصدوں کی طرح ریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں - اس سلسلے میں پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی ، ڈپٹی سیکرٹری پرسانل کے علاوہ دیگر ارباب اختیار کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کر کے ریگولر نہ ہونے والے نائب قاصدوں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا تھاجس پر ارباب اختیار نے پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کو بھی جلد از جلد ریگو لر کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے - اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے جلد از جلد ریگولر کرنے کے لئے رپورٹ طلب کر لی ہے جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -