اتوار اور سہولت بازاروں میں ہر دو گھنٹے کے بعد پیمانے چیک کریں،بلال یاسین

اتوار اور سہولت بازاروں میں ہر دو گھنٹے کے بعد پیمانے چیک کریں،بلال یاسین

  

لاہور(وقائع نگار)تمام اتوار اور سہولت بازاروں میں محکمہ لیبر اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران و اہلکاران ہر دو گھنٹے کے بعد وزن کے پیمانے چیک کریںتا۔ تمام بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کوالٹی کے مطابق نظر ثانی کرکے متین کی جائیں۔یہ بات صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین جوہر ٹاﺅن،گلبرگ اور شادمان اتوار بازار کے اچانک دورہ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر بلال یاسین نے سبزیاں اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور اتوار بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے صارفین سے اتواراور سہولت بازاروں میں حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا جس پر صارفین کی جانب سے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا۔صوبائی وزیر اتوار بازاروں کی انتظامیہ اور محکمہ لیبر کے اتوار بازاروں میں موجود اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ وقفہ وقفہ کے بعد تمام اسٹالز پر وزن کے پیمانوں کے چیک کریں اور ان کے ریٹس کارڈز پر اپنے دستخط کریںتاکہ صارفین کو درست وزن پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ بعدازاں انہوں نے اتوار بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کوالٹی کے مطابق نظر ثانی کر کے مقرر کریں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -