سیمنٹ کی صنعت کی شرح ترقی میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا

سیمنٹ کی صنعت کی شرح ترقی میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران سیمنٹ کی صنعت کی شرح ترقی میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2013ءتا جنوری 2014ءکے دوران سمینٹ کی مقامی پیداوار 18.848 ملین ٹن رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پیداوار 18.596 ملین ٹن تھی۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران سمینٹ کی مقامی فروخت میں 1.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ برآمدات میں بھی 7.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ماہ جنوری کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جنوری کے دوران سیمنٹ کی صنعت کی مجموعی شرح ترقی میں 3.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔           

مزید :

کامرس -