ٹی ڈی اے پی کے زیرانتظام ”ویکس نیٹ 2014“ آئندہ ماہ ہوگی

ٹی ڈی اے پی کے زیرانتظام ”ویکس نیٹ 2014“ آئندہ ماہ ہوگی

  

اسلام آباد(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیرانتظام ”ویکس نیٹ 2014“ آئندہ ماہ منعقد ہوگی۔ تین روزہ تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند خواتین کے اداروں سے شرکت کیلئے درخواستیں 15 فروری 2014ءتک طلب کی گئی ہیں۔ نمائش میں شرکت سے خواتین اپنی تیار کردہ مصنوعات کی خریداروں کے سامنے نمائش کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گی جبکہ نمائش کے موقع پر ویکس نیٹ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس سے کامیاب کاروباری خواتین رہنماﺅں سے سیکھنے کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -