توانائی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنی کا اظہار دلچسپی

توانائی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنی کا اظہار ...

  

پشاور(اے پی پی) ڈوکجائی نامی غیر ملکی سرمایہ کاری کمپنی نے خیبرپختونخوا میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت شاہراہوں کی تعمیر اور توانائی کے شعبوں خصوصاً چکدرہ سوات ایکسپریس وے کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اس سلسلے میں مذکورہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو حامد رسول نے پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے معاشیات ترقی اور سرمایہ کاری رفاقت اﷲ بابر سے ملاقات کی صوبائی محکمہ ہاﺅسنگ کے اعلیٰ حکام اور کمپنی کے دیگر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر بتایا گیا کہ چکدرہ سوات ایکسپریس وے منصوبے کی فیزبیلٹی رپورٹ پہلے ہی سے تیار کی جا چکی ہے۔ کمپنی کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے مشیر کو توانائی اور شاہراہوں کی تعمیر کے شعبوں میں کمپنی کے تجربے، تکنیکی مہارت اور دیگر متعلقہ معاملات سے تفصیلاً آگاہ کیا رفاقت اﷲ بابر نے کمپنی کے وسیع تجربے اور تکنیکی مہارت کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایک بریفینگ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے کمپنی کی پیشکش اور اس سلسلے میں اس کے تجربے اور تکنیکی مہارت سے ضرور استفادہ کرے گی۔

 اُنہوں نے صوبائی حکومت کی سرمایہ کار کمپنی کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کا بھی یقین دلا تے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اُنہیں ون ونڈو آپریشن کے تحت ہر ممکن سہولیات اور تحفظ بھی فراہم کرے گی۔

مزید :

کامرس -