راولپنڈی میںماہی پروری کا تربیتی کورس آج شروع ہو گا

راولپنڈی میںماہی پروری کا تربیتی کورس آج شروع ہو گا

  

راولپنڈ ی( اے پی پی ) محکمہ ماہی پروری پنجاب کے سب ٹریننگ سینٹر راول ٹاﺅن میں فش فارمنگ(ماہی پروری) سے متعلق چھ روزہ تربیتی کورس پیر 10فروری کو شروع ہو گا۔کورس کا مقصد ماہی پروری سے منسلک افراد کو ماہی پروری کے جدید اصولوں سے روشناس کروانا اور پہلے سے تیار شدہ فارموں کو جدید اصولوں کے مطابق چلانے ، بیماریوں سے بچاﺅ اور مچھلی کی مصنوعی نسل کشی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سیکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

 اس کورس کے لئے کوئی فیس مقرر نہیں ہے اور بیرون شہر سے آنے والے افراد کے لئے ہوسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔

مزید :

کامرس -