ساہیوال نسل کے بیلوں کی مفت تقسیم ،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28فروری مقرر

ساہیوال نسل کے بیلوں کی مفت تقسیم ،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28فروری ...

  

راولپنڈ یی( اے پی پی ) ساہیوال نسل کی گائے کی افزائش نسل کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے رواں مالی سال میں مزید 10ساہیوال نسل کے بیل بذریعہ قرعہ اندازی مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے مطابق ساہیوال نسل کی گائے کی افزائش نسل کے لیے قبل ازیں محکمہ نے اب تک اعلی پیداواری اوصاف کے حامل 37بیل مفت تقسیم کیے جبکہ رواں برس اپریل میں مزید 10بیل قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے ۔

مفت بیل کے حصول کے لیے پنجاب بھر سے 25یا اس سے زائد گائے پالنے والے فارمرز 28فروری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔مطلوبہ شرائط اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے فارمرز کی درخواستوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گااور اپریل میں ہونے والی قرعہ اندازی کے کامیاب خوش نصیبوں میں مفت بیل تقسیم کیے جائیں گے۔       

مزید :

کامرس -