احکومت ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری پر خصوصی توجہ دے:شعبان خالد

احکومت ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری پر خصوصی توجہ دے:شعبان خالد

  

سلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر شعبان خالد نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری پر خصوصی توجہ دے تاکہ ملک میں تیار کی جانے والی برآمدی مصنوعات کی بہتر قیمتیں حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ویلیو ایڈیشن کے فروغ کیلئے مینوفیکچرنگ کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں صنعت کار برادری کو چاہئے کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری میں اضافہ کریں اور اس کے علاوہ روایتی برآمدی منڈیویں کی بجائے غیرروایتی اور نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں جبکہ حکومت بھی ویلیو ایڈیشن کیلئے صنعتی شعبہ کی رہنمائی کرے۔ شعبان خالد نے کہا کہ اس سے ملکی برآمدات میں بلحاظ مالیت نمایاں اضافہ ہوگا۔   

مزید :

کامرس -