بھارت کو ملکی سیمنٹ کی برآمد میں پانچ گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے: نعمان حسن

بھارت کو ملکی سیمنٹ کی برآمد میں پانچ گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے: نعمان حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد(اے پی پی) لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے کہا ہے کہ پاک بھارت دوطرفہ تجارت پر دونوں ممالک کی جانب سے نان ٹیرف بیریئر کے خاتمہ سے بھارت کو سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں پانچ گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹرکوں اور کارگو ٹرینر کی آزادانہ نقل و حمل سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور ملکی برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم سیمنٹ کے کارخانے اپنی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کے ذریعے اپنی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مالی سال 2012-13کے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت نے پیداواری صلاحیت کے 74 فیصد کے برابر کام کرکے 44.7 ملین ٹن سیمنٹ کی پیداوار حاصل کی ہے۔ نعمان حسن نے کہا کہ نان ٹیرف بیریئر کے مسائل کے خاتمہ سے سیمنٹ کی بھارت کو برآمدات میں نمایاں اضافہ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -