مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 15 فیصد سے زائد اضافہ

مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 15 فیصد سے زائد اضافہ

  

سلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چھہ ماہ کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت سے 15 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2013ءکے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات 181.656 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمد سے 156.854 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.81 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں 27.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 14 ہزار 976 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں جو بڑھ کر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 19 ہزار 125 ملین روپے تک پہنچ گئیں۔       

مزید :

کامرس -