چائے کی درآمد میں 9.6ملین ڈالر کی کمی ہوئی

چائے کی درآمد میں 9.6ملین ڈالر کی کمی ہوئی

  

اسلام آباد (اے پی پی) ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں دسمبر 2013ءکے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں چائے کی درآمدات میں 9.6ملین ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2013ءکے دوران 25.4 ملین ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 35 ملین ڈالر تھا۔ صرف ایک ماہ کے دوران چائے کی درآمدات میں واقع ہونے عالی کمی سے 96لاکھ ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی۔   

مزید :

کامرس -