قوانین میں ترامیم کامقصد سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ ہے: ایس ای سی پی

قوانین میں ترامیم کامقصد سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ ہے: ایس ای سی پی

  

ملتان(اے پی پی ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قوانین میں ترامیم کامقصد پالیسی ہولڈرز اور بیمہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور ان میں توازن پیدا کرنا ہے۔ترجمان ایس ای سی پی نے اتوار کو بتایا کہ انشورنس کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے انشورنس پریمیم کے قوانین میں تبدیلی کا مسودہ عوامی رائے جاننے کے لئے پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے اور مجوزہ ترامیم کو پاکستان کے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کرادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قوانین میں ترامیم کامقصد پالیسی ہولڈرز اور بیمہ کاروں کے مفادات کومقدم رکھنا اور ان میں توازن پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے نتیجے میں پاکستان میں انشورنس کی صنعت مزید مستحکم ہو گی اور انشورنس کمپنیوں کی طرف سے پریمیم وصولی کے اعداد وشمار میں شفافیت آئے گی جبکہ مجوزہ ترامیم پر تبصرہ یکم مارچ تک ایس ای سی پی کو بھیجا جا سکتا ہے جس کے بعد قوانین کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔   

مزید :

کامرس -