تابنے کی سالانہ 20 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جارہی ہے

تابنے کی سالانہ 20 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جارہی ہے

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کی صنعتوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دھات ”تانبہ“ ہے۔ معدنیات کے شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں سالانہ 20 ہزار ٹن سے زائد تابنہ کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے جبکہ پاکستان تابنے کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تابنہ ایک قیمتی دھات ہے جس سے آرائشی مصنوعات سمیت دیگر مختلف اقسام کی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کے شعبہ کی سہولتوں میں اضافہ کے ذریعے تانبہ کی ملکی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور خام تانبہ کی بجائے خالص تانبہ اور اس سے تیار کردہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرکے برآمد کرنے کے نتیجہ میں قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -