ا اینگرو پولی مر اینڈ کیمیکلز کو بعد از ٹیکس 818 فیصد زائد منافع

ا اینگرو پولی مر اینڈ کیمیکلز کو بعد از ٹیکس 818 فیصد زائد منافع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد (اے پی پی) اینگرو کاروپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو پولی مر اینڈ کیمیکلز نے کلینڈر سال 2013ءکے دوران بعد از ٹیکس 818 فیصد زائد منافع کمایا ہے۔ اس طرح فی حصص آمدنی 1.07 روپے تک بڑھ گئی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کمپنی نے کلینڈر سال 2012ءکے دوران 77 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا جبکہ گزشتہ سال 2013ءکے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 707 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کیلئے کمپنی نے اپنے حصہ داروں کو فی حصص 0.12 روپے کے منافع کا اعلان کیا تھا جبکہ سال 2013ءکے دوران کمپنی کے منافع میں 818 فیصد کے ریکارڈ اضافہ سے فی حصص آمدنی بھی 1.07 روپے تک بڑھ گئی۔ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں ہونے والے نمایاں اضافہ کی بنیادی وجہ غیرضروری اخراجات میں کمی اور کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔        (zuh/sij/rhn 1044: 14)

مزید :

کامرس -