لورا لائی میں ماربل سٹی سے روزگار کے دس ہزار مواقع پیدا ہونگے

لورا لائی میں ماربل سٹی سے روزگار کے دس ہزار مواقع پیدا ہونگے

  

اسلام آباد (اے پی پی) بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں قائم کئے جانے والے ماربل سٹی سے روزگار کے دس ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کے حکام نے کہا ہے کہ صوبہ میں بہترین معیار کا ماربل اور گرینائٹ دستیاب ہے جس کی پراسیسنگ اور کان کنی سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ کے حوالے سے صوبہ میں تربیتی پروگرام کے تحت لوگوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کان کنی کی صنعت کے فروغ کیلئے گزشتہ پانچ سال کے دوران 95 نجی کمپنیوں کو کان کنی کے اجازت نامے دیئے گئے ہید جبکہ حکومت بلوچستان کاپر گولڈ پراجیکٹ کے تحت ریکوڈک میں بھی منصوبہ چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کے شعبہ کی ترقی سے برآمدات کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -