ا غذائی اجناس کی برآمدات میں 7.22 فیصد کا اضافہ ہوا

ا غذائی اجناس کی برآمدات میں 7.22 فیصد کا اضافہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں 7.22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2012ءکے دوران 1.988 ارب ڈالر کی غذائی اجناس برآمد کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمد سے 2.132 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ اس طرح رواں مالی سال میں شعبہ کی برآمدات میں 7 فیصد سے زائد کا اضافہ انتہائی حوصلہ افزاءہے۔

مزید :

کامرس -