بھارت میں میڈ ان پاکستان نمائش3 اپریل سے شروع ہوگی

بھارت میں میڈ ان پاکستان نمائش3 اپریل سے شروع ہوگی

  

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں میڈ ان پاکستان نمائش تین اپریل سے شروع ہوگی۔ نمائش پاکستانی برآمدات کے فروغ میں اہم کردارادا کرے گی ۔پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس منیوفکچرز اینڈ ایکسپوٹرزایسوسی ایشن کے چئیرمین ارشد عزیر نے بتایا کہ ممبئی میں پانچ روزہ میڈ ان پاکستان نمائش کا آغازتین اپریل کو ہوگا۔ اس سلسلے میں آل انڈیا ایسوسی ایشن آف انڈسٹری سے مفاہمی یاداشت پردستخط ہوگئے ہیں۔ نمائش میں پاکستانی یارن، فیشن فیبرک، چمڑے کی مصنوعات، مصالحہ جات، زیورات، دستکاری، آلات جراحی اورکھیلوں کے سامان کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔انتظامی کمیٹی کے سربراہ میر ناصرعباسی نے کہا کہ سنگل کنٹری نمائش میں پاکستانی مصنوعات کے سو سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے۔

نمائش پاکستانی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کامرس -