ہم سیرت نبوی اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے اخلاقی زوال اور پستی کا شکار ہے ‘ سعد صدیقی ودیگر

ہم سیرت نبوی اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے اخلاقی زوال اور پستی کا ...

  

لاہور (سٹاف رپورٹر ) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، پروفیسر حمود لکھوی ،مولانا رانا محمد ادریس اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاﺅ الدین نے سیرت النبی کے حوالے سے تذکیہ نفس اور تربیت اخلاق کے عنوان پر سیرت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم سیرت نبویﷺ اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے اخلاقی زوال اور پستی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مصائب و مشکلات کا حل ملک مےں مستقل قیامِ امن اور ترقی واستحکام اللہ تعالی کے احکامات کوماننے اسوئہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لئے علماء اوراساتذہ، والدین، میڈیااور حکومت کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -