چراٹ سیمنٹ نے 17 فیصد زائد خالص منافع حاصل کیا

چراٹ سیمنٹ نے 17 فیصد زائد خالص منافع حاصل کیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) سیمنٹ برآمدات میں کمی کے باوجود چراٹ سیمنٹ نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں 31دسمبر 2013ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 17 فیصد زائد خالص منافع حاصل کیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کو چھ ماہ کے دوران 710 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 607 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔

 کمپنی کے منافع میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں فی حصص آمدنی 7.43 روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 6.35 روپے تھی۔ کمپنی کے منافع میں اضافہ کی بنیادی وجہ اندرون ملک سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ اور غیرضروری اخراجات پر کنٹرول ہے۔

(zuh/sij/rhn 1126: 14)

مزید :

کامرس -