قیمتی پتھروں کی کان کنی‘ کٹنگ ‘ پالش اور مارکیٹنگ کیلئے جامع حکمت عملی تیار

قیمتی پتھروں کی کان کنی‘ کٹنگ ‘ پالش اور مارکیٹنگ کیلئے جامع حکمت عملی تیار

  

اسلام آباد(اے پی پی) وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل نے قیمتی پتھروں کی کان کنی‘ کٹنگ ‘ پالش اور مارکیٹنگ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ قیمتی پتھر معدنیات میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ قیمتی پتھروں کی کان کنی ‘ کٹنگ ‘ پالش ‘ پراسیسنگ سمیت مارکیٹنگ کوجدید سہولتوں سے آراستہ کر کے ملکی برآمدات کو فروغ دیکر قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا ، اس کے علاوہ شعبہ کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوںگے ۔

مزید :

کامرس -