غربت سے لڑنے کے لیے حکومت اور سماجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا، ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ

غربت سے لڑنے کے لیے حکومت اور سماجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا، ڈائریکٹر ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہیلپنگ ہینڈ ادارہ خواتین کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اور اس وقت گیارہ ہزار سے زائد خواتین کو ٹرینگ دے چکا ہے۔ایک گھر ایک ہنر کے سلوگن کے تحت سکلز ڈویلپمنٹ پروگروم کے کورسز کے ذریعے26 مختلف کورسز سکھائے جارہے ہیں تاکہ خواتین گھر بیٹھے باعزت طریقے سے مناسب کاروبار کر سکیں۔ ہیپلنگ ہینڈ نے اس وقت ملک بھر میں 28 سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر اور چھ انڈسٹریل ہوم بھی قائم کر رکھے ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی، صحت ، بچوں کی تعلیم سمےت خواتین کی مناسب ٹریننگ اور شعور و آگاہی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کے غربت سے لڑنے کے لیے حکومت اور سماجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

مزید :

کامرس -