سانس لینے کے سوا تقریباً ہر چیز پر ٹیکس لگ چکا، کامران سیف

سانس لینے کے سوا تقریباً ہر چیز پر ٹیکس لگ چکا، کامران سیف

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پانی کے گھریلو صارفین کو ڈیڑھ سو فیصد زائد بل بھجوائے گئے جو ایک ظلم ہے ،اڑھائی سو روپے بل دینے والوں کو ساڑھے سات سو روپے کے بل بھجوائے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب کی چیخیں نکل رہی ہیں انہوں نے کہ کہ بجلی کی طرح 16گھنٹے تک عوام پانی کی سہولت سے بھی محروم رہتے ہیں اس کے باوجود پانی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ زیادتی ہے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سانس لینے کے سوا موجودہ حکمرانوں نے تقریباً ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی مالی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ریلیف کے منتظر عوام کو تکلیف دینے کا سلسلہ بند کرے پانی کے نرخوں میں جو اضافہ کیا گیاہے فی الفور واپس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -