قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 12فروری کو ہوگا

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 12فروری کو ہوگا

  

 اسلام آباد(آن لائن) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کاایک اہم اجلاس 12فروری بروز بدھ کو ہوگا جس میں مجموعی طور پر 270ارب روپے سے زائد کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ایکنک کے اجلاس میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاور ڈسٹری بیوشن ، سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ ، داسو ڈیم ، گرم تنگی ڈیم اور گومل زام ڈیم سمیت مجموعی طور پر 270 ارب روپے سے زائد مالیت کے سولہ منصوبوں کی منظوری دینے کا جائزہ لے گی۔ ا یکنک کااجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت میں ہوگا جس میں منصوبہ بندی کمیشن کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی سفارش کردہ سولہ منصوبے منظوری کیلئے پیش کردیئے جائینگے ۔

مزید :

کامرس -