مذاکرات ناکا م ہوئے تو سیکولراور امریکی لابی کامیاب ہو گی‘ محمود بشیر
لاہور(پ ر)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو دہشت گردی سے بچانے اورقیام امن کے لئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہیں اگر مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوئے تو انتشار پسند قوتوں کے عزائم کی تکمیل ہو گی جب تک امریکہ خطے میں موجود ہے پاکستان کے خلاف سازشوں کا بازار گرم رہے گا موجودہ صورتحال کا اصل سبب امریکہ کی چھیڑی ہوئی دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے انہوں نے مزید کہا کے شریعت اسلامیہ سے کسی کو خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے حکمران ملک میں 73ءکے آئین کو اس کی روح کے مطابق نافذ کردیںتو نہ صرف ملک مسائل کے گرداب سے نکل آئے گا بلکہ قیام پاکستان کے مقاصد کی بھی تکمیل ہو جائے گی اور بین الاقوامی برادری میں بھی ہمارا وقار بحال ہو جائے گا۔