جہاں امن اورانصاف نہ ہو کوئی خوشی اُدھرکارخ نہیں کرتی ‘ ناصراقبال

جہاں امن اورانصاف نہ ہو کوئی خوشی اُدھرکارخ نہیں کرتی ‘ ناصراقبال

  

لاہور ( پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدورپنجاب شیخ طلال امجد، احدحنیف، عزت رسول ایڈووکیٹ ، صدرچنیوٹ رانا شہزاد ٹیپو، صدرفیصل آبادندیم مصطفی اورنائب صدرلاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ جہاں امن اورانصاف نہ ہوکوئی خوشی اُدھرکارخ نہیں کرتی ۔ نفاق کی کوکھ سے صرف نفرت کاجنم ہوتا ہے،اگرہم اسلام کادرس فراموش نہ کرتے توہمارایہ حشر نہ ہوتا بارودکے ڈھیر پرکبھی کوئی پھول نہیں کھلتا اوربندوق سے نکلی گولی کبھی کسی کے زخم کامرہم نہیں بناکرتی جنگ صرف حق وباطل کے درمیان ہوتو اچھی لگتی ہے ،ریاست کے اندر ریاست بنانااورہتھیاراٹھانادرست نہیں جس جیت کا مزا مذاکرات کی میز پرہے وہ اورکہیں نہیں ملتا وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ مذاکرات کیخلاف بعض شرپسندعناصرکے منفی بیانات شرمناک ہیں جومذاکرات کی کامیابی کیلئے اپناتعمیری کردارادانہیں کرسکتے وہ اپنی زبانیں بندرکھیں انہوں نے کہا کہ حکومت اورطالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا پاکستان کی سالمیت سے گہراتعلق ہے۔

اس قسم کی صورتحال روزروزپیدانہیں ہوتی لہٰذاءدونوں طرف سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے خاطرخواہ نرمی کامظاہرہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں یقینا اس صورتحال میں زیادہ دیرتک خاموش نہیں رہیں گی ،ان سے کچھ بعید نہیں لہٰذاءبیرونی جارحیت کی صورت میں مذاکرات معطل نہ کئے جائیں۔وفاقی حکومت ڈرون حملوں کی مستقل بنیادوں پر بندش کیلئے سخت موقف اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات پرتنقید کرنیوالی پارٹیوں کادوہرامعیار بے نقاب ہوگیا ،عوام انہیں مستردکردیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -