تجاوزات کے خلاف آپریشن جناح ہسپتال سے لے کرٹھوکر نیاز بیگ تک کیا گیا

تجاوزات کے خلاف آپریشن جناح ہسپتال سے لے کرٹھوکر نیاز بیگ تک کیا گیا

  

لاہور( اپنے نمائندے سے)ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہداےت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈا مان انور قدوائی،ٹی ایم او سید علی حسن جعفری ، اور ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن کے دیگر افسران نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن میں 3ٹرک سامان اور10ریڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن جناح ہسپتال سے لے کرٹھوکر نیاز بیگ تک کیا گیا ہے۔اس آپریشن میں ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن کے دیگر افسران بھی شامل تھے جن میں انفورسمنٹ انسپکٹر رانا طارق اور کاظمی شاہ بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈا مان انور قدوائی نے کہا کہ ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن میں تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -