حکیم انقلاب فاﺅ نڈیشن کا اہم اجلاس، فری ڈسپنسریوں کے قیام کا فیصلہ
لاہور (پ ر ) حکیم انقلاب فاﺅ نڈیشن پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر حکیم انقلاب طبی کونسل پاکستان بیدیاں روڈ لاہور کینٹ میں زیر صدارت پروفیسر حکیم محمد ثنا اللہ حلاج منعقد ہوا ۔جس میں فاﺅنڈیشن اور اسکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین فاﺅنڈیشن پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری کی ہدائت پر ملک بھر میں ماڈل ڈسپنسریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کا لاہور سے آغاز لاہور میں چار ماڈل ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی جن میں زیادہ تر مستحق اور نادار افراد کا مفت علاج معالجہ طب مفرد اعضاء( علاج بالغذاء) کے تحت کیا جائے گا ۔ اپریل میں علاقہ بھوگیوال باغبانپورہ میں باقاعدہ پہلی فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا جائے گا ۔ اجلاس میں حکیم محمد افضل میو ، حکیم حامد رشید ڈوگر ، حکیم کیپٹن ریٹائرڈ انور انجم ، حکیم محمد عابد شفیع ، حکیم محمد ساجد قادری ، حکیم محمد ےونس شہزاد ، حکیم رخسانہ ےونس ، نادیہ فرزند ،سہیل شہزاد اور افضل کھوکھر نے شرکت کی ۔ آخر میں چیرمین شعبہ تصنیف و تالیف پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی کے بہنوئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا کیا اور انکی مغفرت کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔