مانگا منڈی پرائس کنٹرول کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

مانگا منڈی پرائس کنٹرول کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مانگا منڈی میں تعینات مہنگائی پر کنٹرول کرنے پر مکمل طور پر ناکام ہیں ہفتہ میں صرف ایک دفعہ علاقہ میں آتے گھر میں بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہے اس وقت مانگا منڈی کے علاقہ بلکہ یوسی 125یوسی 123میں مہنگائی عروج پر ہے فروٹ فروش من مانی قیمت وصول کرتے ہے بلکہ پرُچون تو غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے اس وقت مانگا منڈی اڈا تالاب سرائے ،شامکے بھٹیاں ،سندر اڈا پر قصاب من مانی قیمت وصول کرکے گوشت فروحت کر رہے ہیں بڑے جانور کا گوشت اس وقت 280روپے سے لیکر 325روپے اور چھوٹے جانور کا گوشت 500روپے سے لیکر 600روپے فی کلو فروحت کر رہے ہیں مانگا منڈی علاقہ کے صارفین مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں بلکہ قصاب تو گوشت میں پانی ملا کر سرعام فروحت کرتے ہیں بلکہ قصاب مانگا منڈی کی سڑکوں پر بھی جانور ذبح کرتے ہیںیہ سب کچھ ذبح خانہ میں تعینات ڈاکٹر کی پشت پناہی پر قصاب کرتے ہیںقصابوں سے رابطہ کیا تو قصاب مشتاق گوگا ،محمد اقبال قصاب نے کہا کہ ہم کیا کریں ڈاکٹر کو ہزاروں روپے ماہانہ بھتہ ادا کرنا پڑتا ہے اس لیے ہم جانوز اپنے گھروں یا سڑکوں پرذبح کرکے دوکانوں پر لاکر فروحت کرتے ہیںہم شاہ پور کانجراںذبح خانہ نہیں لے جا سکتے ہیں مانگا منڈی کے شہریوں اور علاقہ کے صارفین نے ضلعی انتظامیہ کے انچارج ڈی سی او لاہور اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیںکہ مہنگائی پر قابو پانے کےلئے تعینات مجسٹریٹ کو مانگا منڈی میں آنے کےلئے پابند کیا جائے اور لاغر گوشت فروحت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے پشت پناہی کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے ۔