ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت الخدمت فاﺅنڈیشن کا خصوصی اجلاس

ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت الخدمت فاﺅنڈیشن کا خصوصی اجلاس

  

لاہور(وقائع نگار)الخدمت فاﺅنڈیشن کا خصوصی اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل محمد عبد الشکور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اویس قاسم ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احسان اللہ قریشی، فنانس سیکرٹری فیض الباری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاھد اقبال سمیت نیشنل پروگرام ڈائریکٹرز اور ریجنل صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میںریجنل صدور نے گزشتہ سال کی کارکردگی کے حوالے سے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن دیں اورپراجیکٹس کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ناگہانی آفات سے بچاﺅ،تعلیم، صحت عامہ،صاف پانی،کفالت یتامیٰ،قیدیوں کی بہبوداور سماجی خدمات کے حوالے سے آئیندہ سال کی منصوبہ بندی پیش کی۔اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کوشاں ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -