قوم مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعا کرے ،مولانا سمیع الحق کی اپیل

قوم مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعا کرے ،مولانا سمیع الحق کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اکوڑہ خٹک (آن لائن +اے این این) جمعیت علماءاسلام(س)کے امیراورطالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کر ے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کوفوجی آپریشن سے بچانا چاہتے ہیں تاکہ مزید خون ریزی نہ ہو اور پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے ،کسی ایک شخص کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست اور پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ،یہ مسئلہ پوری قوم اور ملک کے انسانوں کی جانوں کے تحفظ کا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -