رابطہ کمیٹی طالبان قیادت سے ملاقات کے بعد واپس میران شاہ پہنچ گئی، آج اسلام آباد آمدمتوقع

رابطہ کمیٹی طالبان قیادت سے ملاقات کے بعد واپس میران شاہ پہنچ گئی، آج اسلام ...

  

 میران شاہ (آن لائن +اے این این) طالبان کی مذاکراتی کمیٹی نامعلوم مقام پر طالبان قیادت سے ملاقات کے بعد واپس میران شاہ پہنچ گئی،( آج)پیرکو اسلام آباد واپسی کا امکان ہے۔ طالبان قیادت سے مذاکراتی عمل پر مشاورت کیلئے شمالی وزیرستان جانے والی کمیٹی کے ارکان واپس میران پہنچے میں پولیٹیکل کمپاﺅنڈ پہچنے جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان سے ملاقات کی ہے اور طالبان کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیالا کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو واپس لانے کیلئے ہیلی کاپٹر میران شاہ میں موجود تاہم ذرائع کے مطابق کمیٹی کی واپسی تک اندھیرا چھا چکا تھا اس لئے ارکان واپس نہیں آسکے، ان کی آج کسی وقت واپسی کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -