پرویز مشرف سمیت سب کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے ، یوسف رضا گیلانی

پرویز مشرف سمیت سب کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے ، یوسف رضا گیلانی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے ان کی رہائش گاہ ڈیفنس میں ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم پرویز مشرف دور میں جیلوں میں گئے اور عدالتوں پیش ہوئے ، ہم عدالتوں اور آئین کا احترام کرتے ہیںپرویز مشرف سمیت سب کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہ پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ حکومت کے بعد جب کچھ لوگوں نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ان کی حمایت کی،جو لوگ کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے اب وہ حکومت میں ہیں کچھ مختلف کر کے بھی دکھائیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا آئین اسلامی اور جمہوری ہے طالبان سے مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونے چاہئیے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ان کے خلاف انتقامی کار روائی ہوئی تو وہ اس کا سامنا کریں گے کیوں کہ انہیں انتقامی کار روائیاں سہنے کی عادت ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چھ ما ہ قبل میں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کہا تھا کہ جب طالبان سے مزاکرات ہو ں میرے بیٹے کا بھی خیال رکھنا ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن دسمبر میں ہوں گےاور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں آئندہ الیکشن کار کردگی کی بنیاد پر جیتے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی ملنی چاہیئے۔انہوںنے کہا موجودہ وفاقی حکومت نے ہمیں ابھی تک کچھ نہیں دیا تاہم مسلم لیگ ن نے ابھی تک ہمیں چھیڑا نہیں یہ بھی اس کی مہربانی ہے ۔

 یوسف رضا گیلانی

مزید :

صفحہ اول -