راولپنڈی، پولیس کا سرچ آپریشن،10افغان شہریوں سمیت45مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی، پولیس کا سرچ آپریشن،10افغان شہریوں سمیت45مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دس افغان شہریوں سمیت پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو راولپنڈی پولیس نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع شکریال اور ڈھوک کالا خان میں سرچ آپریشن کے دوران پینتالیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔گرفتار کئے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم دس افغان شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی ایچ کیو کے قریب خود کش حملے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی آئی ہے۔
 راولپنڈی، سرچ آپریشن

مزید :

صفحہ اول -