بلاول بھٹو مارچ میں لاہور آ کر عملی سیاست کا آغاز کرینگے،منظور وٹو

بلاول بھٹو مارچ میں لاہور آ کر عملی سیاست کا آغاز کرینگے،منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مارچ میں لاہور آئیں گے اور اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید کی تقلید کرتے ہوئے پنجاب سے عملی سیاست کا آغاز کریں گے، وہ تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور نوجوانوں کے علاوہ صحافیوں، دانشوروں اور سماجی تنظیموں کے رہنماﺅں سے بھی ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو زرداری پنجاب کی تنظیمی صورت حال کا بھی جائزہ لیں گے، انتخابی مہم میں مسیحا بننے والے انسانیت کی سیڑھی بھی اتر گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر تنویر اشرف کائرہ، راجہ عامر خان، عابد حسین صدیقی، اورنگزیب برکی، منظور احمد مانیکا، فیصل میر اور بادشاہ وٹو بھی موجود تھے میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ہم پہلے ہی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کر رہے ہیں ان کے آنے سے پنجاب میں پارٹی مزید فعال اور متحرک ہو گی۔ پنجاب کے حکمرانوں کو عوام کی ضرورتوں کا ادراک نہیں پورے صوبے کے وسائل کو ایک شہر میں لگانے سے باقی اضلاع میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم میں مسیحا بننے والے انسانیت کی سیڑھی بھی اتر گئے ہیں بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں آمد سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
وٹو

مزید :

صفحہ اول -