دولہا کی حراست، ایم کیو ایم ہائیکورٹ سے انصاف مانگےگی
kخراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے دولہا گرفتار کرکے اس پر تشدد کرنے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایم کیو ایم کی جانب سے آج عدالتِ عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی ۔ اس درخواست کی قانونی پیروی بیرسٹر فروغِ نسیم کریں گے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کل ہفتے کی شب متحدہ کے بلدیاتی امیدوار فہد عزیز کو اس کی بارات روک کر حراست میں لیا اور تشدد کر کے شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا تھا۔