رکن قومی اسمبلی رمیش لا ل کا عابدعلی شیرکے بیان کےخلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا اعلان

رکن قومی اسمبلی رمیش لا ل کا عابدعلی شیرکے بیان کےخلاف تحریک استحقاق جمع ...

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لا ل نے عابدعلی شیرکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میںان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیش لال نے کہا کہ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے فریال تالپورسمیت پیپلزپارٹی کے دیگراہم عہدیداروں پربجلی چوری کرنے والوں کی سرپرستی کرنے کا بیان دے کرسندھ کی عوام کی دل آزاری کی ہے جس کا میاں نوازشریف نوٹس لیں، ایسے بیانات دے کر عابد شیرعلی صوبوں کے درمیان نفرتیں پید ا کررہے ہیں۔ رمیش لال نے مزید کہا کہ سندھ اوربالخصوص لاڑکانہ کی عوام بجلی کی مد میں باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ریونیوجمع کروارہی ہے ، جبکہ وزیرمملکت پانی وبجلی کے اس بیان نے لوگوں میں شدید مایوسی پھیلائی ہے، انہوں نے کہا کہ ہ ہماری اعلی قیادت نے ہمیشہ صبراورتحمل کی تلقین کی ہے جس پرہم کارکن عمل پیرا ہیں۔

تحریک استحقاق

مزید :

صفحہ آخر -