باڑہ میں کرفیو ختم اور بازار کھولے جائیں ،انجمن تاجران
خیبر ایجنسی(نامہ نگار)انجمن تاجراں باڑہ نے مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ بازار سے کرفیو کا خاتمہ کرکے بازار اور بند راستوں کو عوام کی آمد ورفت کیلئے کھول دےا جائے بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے بے گناہ قیدیوںکی رہائی سے مثبت نتائیج برآمد ہوں گے انس بات کا مطالبہ انجمن تاجراں باڑہ کے ایک اجلاس جس کی صدارت صدر مقبلی خان کررہے تھے میں کیا گےا ۔ اجلاس میں سید آےاز وزیر، فردوس جمال ،تاج محمد حاجی نثار خان، عظیم خان، عبدالرﺅف، ےاراصغر کے علاوہ مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ باڑہ میں گذشتہ ساڑھے چار سال سے مسلسل کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے باڑہ بازار کاروبار کیلئے بند ہے جس سے روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اجلاس میں ان فیصلوں کو خوش آئند قرار دےا گےا کہ چند ہی دنوں میں بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا اور شاہ کس روڈ عنقریب کھول دےا جائے گا اجلاس میں پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ کے فورٹ سلوپ کے دورے اور وہاں پر امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ کو علاقے کیلئے مثبت فیصلہ قرار دےا گےا اور کہا گیا کہ ان کے دورے سے عوام میں امن کی امیدیں وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی جو کہ قبائلی رواےات سے بخوبی واقف ہیں علاقے میں امن و امان کے قیام اور باڑہ بازار اور بند راستوں کو کھولنے میں اپنا کردار ادا کریں گے
باڑہ کرفیو