دوکاندار نے چھت پر ڈبل ٹیکر بس ‘ ائیر کرافٹ گن اور فائٹر جہاز نصب کر دیا
لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں لوگ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کر سکیں ایک دوکاندار نے اپنی دوکان کی چھت پر ڈبل ٹیکر بس ‘ائیر کرافٹ گن ‘ اور ایک فائٹر جہاز نصب کر رکھا ہے لوگ چھت پر رکھے گئے جہاز ‘ ائیرکرفٹ گن اور ڈبل ٹیکر بس دیکھنے اور تصاویر بنوانے کیلئے خصوصی طور پر اس مقام پر آتے ہیں جس سے اسکے کاروبار کو چار چاند لگ گئے ہیں ۔