طالبان مذاکرات کی آڑ میں قیدیوں کو رہا کروانا چاہتے ہیں،عوامی رائے

طالبان مذاکرات کی آڑ میں قیدیوں کو رہا کروانا چاہتے ہیں،عوامی رائے

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) طالبان کی طرف سے شرائط کی صورت میں مذاکرات کامیاب نہیں ہو ں گے ۔طالبان مذاکرات کی آڑ میں قیدیوں کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔طالبان آئین کو مان لیں تو رکاوٹین دور ہو سکتی ہیں۔سیز فائر کی صورت میں فوج کی واپسی کے علاوہ قیدیوں کی رہائی اور آپریشن متاثرین کی بحالی حکومت کےلئے قابل قبول نہیں ہو گا۔روز نامہ پاکستان کی طر ف سے کئے گئے سروے میںشہریوں نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شہریار اور نوازش علی نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہو نگے،آپریشن کا راستہ ہی اپنانا پڑے گا۔طالبان قیدیوں کی رہائی حکومت کےلئے ممکن نہیں ہو گاجس کی صورت میں مذاکرات ناکام ہو جائیں گے۔طالبان مذاکرات کی آڑ میں قیدیوں کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔اللہ داد اور قاسم علی نے کہاکہ طالبان کی طرف سے پیش کی جانے والی کڑی شرائط کی صورت میں مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے ۔مذاکرات بغیر شرائط اور نیک نیتی سے ہونے چاہیں۔

عوامی رائے

مزید :

صفحہ آخر -