دہشت گردی، فتنہ فسادانسانی تعلیمات سے انحراف ہے ، شاہ تراب الحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ دین کے نام پر فتنہ فساد ،دہشت گردی کرنے والے اسلامی تعلیمات سے انحراف کر رہے ہیں ،دہشت گردی سے نجات اور امن کی بحالی سیرت مصطفی ا پر عمل میں پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ عصر ِ حا ضر میں نبی کریم کی سیرت طیبہ کا احیا ءضروری ہے اللہ اور رسول کے احکا ما ت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے خلفائے راشدین مسجد گلشن اقبال بلاک 13-D میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شاہ تراب الحق نے مزید کہا کہ صوفیا ءکا مصلحا نہ کر دار دین اسلام کی اصل ہے جنہو ں نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا مگر افسوس آج ملک میں صوفیا ئے کرام کے مزارات ،خانقاہیںاور مساجد بھی دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں ۔ محفل میں مفتی خادم حسین رضوی،صوفی حسین لاکھانی ،مفتی آصف عبد اللہ قادری،مفتی غلام غوث بغدادی،عبد الرحمان انصاری،صوفی عبد القیوم،ریحان قادری،اسلم چشتی،فرحد قادری بھی شریک تھے۔ محفل میں شیخ الحدیث مفتی اسماعیل ضیائی نے مفتی اعظم پاکستان مفتی وقار الدین علیہ الرحمہ کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ احیائے دین کےلئے مفتی صاحب کی جدو جہد نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا للہ کریم کسی بندے کو اپنے قرب کی مسند پر فا ئز کر تا ہے تو زمین و آسما ن میں بسنے وا لو ں میں اسکی چا ہت و شہرت پیدا کر دی جا تی ہے۔جماعت اہلسنّت کے نائب ناظم علامہ کامران قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزرگان دین کے دربار فیو ض و برکا ت اور رشدوہدایت کے مرکز ہیں جس کا ثبو ت بزرگان دین کو اس دنیا سے پر دہ کئے سیکڑو ں سا ل گزر گئے لیکن مخلو ق خدا آج بھی ان کے توسل وسیلے سے فیضیا ب ہو رہی ہے۔