لاڑکانہ : زمین کے تنازع پر تصادم ، 1شخص جاں بحق ، 3زخمی

لاڑکانہ : زمین کے تنازع پر تصادم ، 1شخص جاں بحق ، 3زخمی

  

لاڑکانہ(پاکستان نیوز)لاڑکانہ کے قریب زمین کے دیرنیہ تنازعہ پر میتلو برادری کے دو گروہوںمیں مسلح تصادم دونوں جانب سے تین افراد زخمی، جبکہ ایک ہلاک ہوگیا۔ تفیصلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب ماہوٹاتھانہ کی حدود گاﺅں متیلو میں میتلوبرادری کے دو گروہوں دیرینہ تنازعہ کے باعث فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ای جانب ۳۵ سالہ محمد سلیم میتلو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے والد نثار علی میتلو شدید زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے باعث دوسرے فریق میں سالہ اور بہنوئی وزیر اعلی میتلو اور حسین بخش میتلو شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس نے نعش تحویل میںلیکر زخمیوںکو شعبہ حادثات لاڑکانہ پہیچایا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا آخری اطلاعات تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا تاہم دونوں فریقین کی جانب سے متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -